پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بحال ہوگئی

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020 09:43am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں ایس او پیز کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بحال ہوگئی،سماجی فاصلوں ، کلوروکوئین اسپرے،ماسک گلوزاور سینیٹائزرز کے بغیر مسافر منزل مقصود پر روانہ ہوگئے ،کرایوں میں بھی کمی نہ ہوسکی۔

بے ہنگم رش سیٹوں پر فاصلے کے بغیر بیٹھے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ سروس بحال ہوگئی،بیشتر افراد ماسک میں تو دیکھائی دئیے مگر گلوز اور سینیٹائزرز کا استعمال صرف ایس او پیز میں لکھنے تک ہی محدود رہا شہری اور گاڑی کے مالکان شکوہ ہی کرتے رہے۔

 ٹرانسپورٹرز اور حکومت میں معاملات طے پانے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بحال تو ہوگئی مگر اعلان کے باوجود بسوں کے کرایوں میں بیس فیصد کمی نہ ہوسکی۔جس پر مسافر خفا دکھائی دئیے۔

 دوسری جانب ریلوے سٹیشن پر تو سینیٹائزنگ گیٹ دیکھائی دئیے مگر ٹرینوں کے اندر صابن بھی نہ مل سکا۔